وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت شمال مشرق خطہ کو ئی
بلندیوں پر لے جانے کے لئے کام کررہی ہے اور آسام کو جنوب مشرقی ایشیا میں
تجارت کے مرکز کے طورپر فروغ دینا چاہتی ہے۔
مسٹر مودی تن سکیا میں
برہم پتر ندی پر بنے دھولا سعدیہ پل کو قوم کے نام
وقف کرتے ہوئے کہا کہ لک ایسٹ پالیسی کے تحت حکومت جنوب مشرقی ایشیا میں
تجارت کے شعبے میں آسام کو اہم مرکز بنانا چاہتی ہے۔
ا وراس کے لئے کوئی کمی باقی نہیں رکھی جائے گی۔